پہلی سہ ماہی، یوریا کی فروخت میں اضافہ

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک)لاہورپہلی سہ ماہی میں یوریا کی فروخت بڑھ گئی۔ ڈی اے پی کا استعمال بھی بڑھ گیا۔لاہور انویسٹ کیپ کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں یوریا کی فروخت تیس فیصد اضافے سے تیرہ لاکھ اکتالیس ہزار ٹن رہی تاہم مارچ کے ماہ میں فروخت تین فیصد کمی سے چار لاکھ پانچ ہزار ٹن رہی۔

جنوری سے مارچ تک ڈی اے پی کی فروخت چونسٹھ فیصد اضافے سے ایک لاکھ اکتالیس ہزار ٹن رہی جبکہ مارچ کے ماہ میں ایک سو اناسی فیصد اضافے سے چونسٹھ ہزار ٹن ڈی اے پی فروخت ہوئی۔