اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت خزانہ نے جولائی سے دسمبر تک کے اقتصادی اعداد و شمار جاری کر دئیے۔ مجموعی محاصل ایک ہزار سات سو انچاس ارب، وفاق نے ایک ہزار دو سو چھیاسٹھ ارب جبکہ صوبوں نے چورانوے ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔
بجٹ خسارہ چھ سو اکاون ارب روپے رہا جو جی ڈی پی کے دو اعشاریہ دو فیصد کے مساوی ہے۔ مقامی اور بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر چھ سو اکاون ارب روپے خرچ ہوئے۔