کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر کے دوران جاری خسارہ ملکی قومی پیداوار کا ایک اعشاریہ دو، چھ فیصد رہا۔
اس دوران درآمدات بیس ارب پچاسی کروڑ جبکہ برآمدات بارہ ارب چون کروڑ ڈالر رہیں۔ اس دوران تجارت، خدمات اور آمدن کا مجموعی خسارہ گیارہ ارب ستر کروڑ ڈالر رہا۔
سات ارب اناسی کروڑ ڈالر کی ترسیلات، دو ارب چودہ ارب کی جاری منتقلیوں اور حکومت کو ملنے والے اکیس کروڑ ڈالر سے خسارے کی فنانسنگ کی گئی۔