پہلی ششماہی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو نوٹسز جاری: ایف بی آر

FBR

FBR

اسلام آباد (جیوڈیسک) جولائی سے دسمبر تک ایک لاکھ چون ہزار آٹھ سو ستاسی افراد کو گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کر دیا جن کے ذمے اٹھارہ ارب چھپن کروڑ روپے کے واجبات ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے نادرا سے اہم معلومات حاصل کر لی گئی ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک ایک لاکھ افراد کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔