پہلی ششماہی میں بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.65 فیصد

Growth Rates

Growth Rates

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک سٹیل کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو اکتیس فیصد رہی۔

پٹرولیم، کیمیکل، ادویہ سازی، آٹو موبائل اور چمڑہ سازی سمیت گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت رہی۔

کھاد، لکڑی کی مصنوعات اور انجینئرنگ سمیت چار شعبوں کی شرح نمو منفی رہی۔ سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمو اعشاریہ چھ فیصد رہی۔