بنیادی مسائل سے نجات اور امن و امان کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے ادارے فعال کردار ادا کریں :نشاط ضیاء قادری

کراچی :حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری کی صدارت میں شاہ فیصل کالونی میںکھلی کچہری کا انعقاد ،علاقہ عوام نے فراہمی و نکاسی آب ،صفائی وستھرائی ،تجاوزات اور اسٹریٹ کرائم و امن و امان کے حوالے سے مسائل کے انبار لگا دیئے کھلی کچہری میں علاقہ مکین اور تاجری برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں عوامی مسائل سننے کے بعد حق پرست اراکین اسمبلی اقبال محمد علی خان اور نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں اور محکمہ پولیس کو بلدیاتی انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ ایک ہفتے کے اندر یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو یقینی دلا یا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کی ہدایت پر ایم کے اراکین اسمبلی اور کا رکنان عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کے لئے عوامی کے درمیان موجود رہینگے علاقائی ترقی اور مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کا قیام یقینی بنا یا جائیگا۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان نے کہاکہ عوام بنیادی مسائل کا شکار ہیں اور اداروں مسائل سے عدم توجہی کی وجہ سے ہر شعبے میں مسائل کا نبار لگا ہوا ہے انہوں نے کہاکہ عوامی سہولیات کی فراہمی پر مامور تمام ادارے خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی مسائل سے غفلت اور لاپرواہی برتنے والے اداروں اور افسران کا احتساب کیا جائیگا علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلا نے کے لئے علاقہ معززین پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائیگی انہوں نے عوام اور تاجر برادری کو یقین دلا یا کہ اسٹریٹ کرائم اور امن و امان کے حوالے سے مسائل کو اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ سسٹم کی عدم موجود گی کے باعث بلدیاتی سہولیات کا فقدان ہے بلدیاتی اداروں کے انتخابات اور عوامی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے علاقائی سطح پر بلدیاتی مسائل میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے بنیادی مسائل سے نجات اور امن و امان کے حوالے سے عوامی شکایات کے ازالے کے لئے اداروں کو فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر کھلی کچہری میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان ،میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ ،فوکل پرسن شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی طلعت محمود ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران اور علاقہ پولیس افسران بھی موجود تھے۔

IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN

IQBAL MUHAMMAD ALI KHAN