کراچی : پہلانیشنل بینک پر یذیڈینٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے دوسرے دن بے نظیر بھٹو اسپورٹس کمپلیکس کے پی ٹی پر 2 مزید میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلے میچ میں جو کہ ایس ایس جی سی اور پاکستان نیوی کے درمیان کھیلاگیا اس میں SSGC نے صفر کے مقابلے میں 2 گول سے فتح حاصل کی میچ کے دونوں گول SSGC کے فارورڈ محمد لعل نے 17 اور 24 ویں منٹ میں اسکور کئے اس میچ کو شاہنواز نے سپر وائیز کیا جبکہ انیس اختر اور محمد زاہد نے ریفریز کے فرائض انجام دئے جبکہ میچ کمشنر نذیر بلوچ تھے میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کا تعارف نیشنل بینک فٹبال ٹیم کے سابق کپتا ن انٹر نیشنل عباس بلوچ سے کرایا گیا دوسرا میچ جوکہ کے الیکٹرک اور پی آئی اے کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں کے الیکٹرک نے 2-1 گول سے کامیابی حاصل کی پہلے ہاف تک بغیر کسی گول کے برابر تھا اور کے الیکٹرک اپنے اسٹار فارورڈ عسٰی خان کے بغیر کھیل رہی تھی 58 منت میں PIA کے شاکر لاشاری نے پہلا گول اسکور کیا اس گول کرنے کے 5 منٹ بعد کے الیکٹر ک کی جانب سے عسٰی خان گراونڈ میں آگئے اور ان کے ایک خوبصورت پاس پر 72 ویں منٹ میں کلیم اللہ نے گو ل کر کے مقابلہ برابر کر دیا 85 ویں منٹ میں محمد رسول کے خلاف PIA نے فاول کیا اور کے الیکٹرک کو پنلٹی کک دی گئی جس پر محمدرسول نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کوبرتری دلادی اور اس اسکور پر میچ کا اختتام ہو ا میچ شروع ہونے سے قبل کے الیکٹرک کے ڈائریکٹر اسپورٹس میجر ریاض محمود سے دونوں ٹیموں کا تعارف کرایا گیا اس مو قع پر قمر علی قریشی، غلام محمد خان، عظمت اللہ خان اور محمدقاسم بھی موجود تھے اس میچ کو دلاور خان، جاوید بخش اور شوکت نے سپروائز کیا جبکہ محمد شہزاد میچ کمشنر تھے۔