پہلا ون ڈے، بھارت نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

India, Zimbabwe

India, Zimbabwe

بھارت نے زمبابو ے کو سیریز کے پہلے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ویرات کوہلی کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ہرارے میں کھیلے گئیسیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہندر سنگھ کی غیر موجودگی میں کویرات کوہلی سیریز مین بھارتی ٹیم کی قیادت کرے گے۔

زمبابوے نے مقررہ پچاس اوورزمیں دو سو اٹھائیس رنز بنائے۔ پاکستانی نژاد سکندر رجا نے کیرئیر بیسٹ بیاسی رنز بنائے۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف چار وکٹیں کھو کر حاصل کر لیا۔۔ وہرات کوہلی نے کیرئیر کی پندروی سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو پندرہ رنز بنائے۔ امبتی رائڈو نے ترسٹھ رنز بنائے اور آٹ نہیں ہوئے۔ سیریز کا دوسرا میچ چھبیس جولائی کو ہرارے ہی میں کھیلا جائیگا۔