کراچی (جیوڈیسک) ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سدرہ امین کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ان فارم کھلاڑی بسمعہ معروف نے کریز سنبھالی اور مہمان باؤلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بانوے رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان ٹیم آخری اوور میں دو سو چودہ رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، مہمان ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر صرف ایک سو چورانوے رنز بنا سکی اور میچ بیس رنز سے ہار گئی۔
پاکستان ویمنز ٹیم نے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ بسمعہ معروف کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔