پہلا ون ڈے، جنوبی افریقا کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

شارجہ (جیوڈیسک) جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹیسٹ میچ کے سنچری میکر اسد شفیق شامل نہیں ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے عمران طاہر کو ون ڈے ٹیم میں شامل کیا ہے، انہیں 2 سال کے بعد ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ون ڈے میں پاکستانی اسکواڈ میں ناصرجمشید، احمد شہزاد، محمدحفیظ، مصباح الحق، عمر اکمل، عمر امین، شاہد آفریدی، سعید اجمل، عرفان، وہاب ریاض اور سہیل تنویر شامل ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں اے بی ڈی ویلیرز، گریم اسمتھ، کولن انگرم جیپی ڈومنی، ڈوپلیسی، ڈیوڈملر، رائن میکلارن وین پارنل، سوٹ سوبے، عمران طاہر، مورنے مورکل کو شامل کیا گیا ہے۔