پہلے ون ڈے میں مصباح الیون جنوبی افریقا سے مقابلے کیلئے تیار

Pakistan South Africa

Pakistan South Africa

بلوم فونٹین(جیوڈیسک)پاکستان اورجنوبی افریقا ایک اورمعرکے کے لیے تیار ہیں ،دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج بلوم فاونٹین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم ون ڈے میں ٹیسٹ کی شکست کا ازالہ کرنا چاہتی ہے۔

کپتان مصباح الحق پرامید ہیں کہ اس بار نتائج مختلف ہوں گے،جنوبی افریقا کی ٹیم بھی پاکستان کو آسان نہیں لے رہی۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کاکہناہے کہ ون ڈے میچ میں کامران اکمل سے اوپننگ کرائی جائے جبکہ محمد حفیظ ون ڈاون پربیٹنگ کریں۔