پہلا ون ڈے: پاکستان نے زمبابوے کو 201 رنز دے شکست دیدی

Pakistan

Pakistan

بلاوائیو (جیوڈیسک) پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کی ٹیم کو 201 رنز سے شکست دیدی، 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں زمباوین ٹیم 107 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان کی طرف سے امام الحق نے شاندار کھیل پیش کیا، انہوں نے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔

پانچ میچوں کے افتتاحی ون ڈے میں میزبان زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، قومی اوپنرز نے محتاط آغاز کیا اور زمابوین بولرز کو سنبھل کر کھیلا۔ فخر زمان اور امام الحق نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 رنز کی شرات بنائی۔ فخر زمان 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انجری سے کم بیک کرنے والے بابر اعظم لمبا اسکور نہ کر سکے، وہ 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ امام الحق نے کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کر کے شائقین کے دِل جیت لیے، وہ 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آصف علی نے بھی 25 گیندوں پر 46 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے دو چھکے بھی لگائے، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 308 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے چھتارا اور تری پانو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مشکل ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی ٹیم مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب 3 رنز بنے تھے جس کے بعد دوسرا نقصان مساکاڈزا کی صورت میں 11 رنز پر پڑا تاہم چیبابا نے کچھ مزاحمت کی تاہم 53 رنز بنا پر وہ بھی آؤٹ ہوگئے، انھوں نے 20 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ریان مورے نے بنائے جنھوں نے آؤٹ ہوئے بغیر 32 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ مساکانڈا 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ جس کے بعد میزبان ٹیم کے بلے باز مسلسل آؤٹ ہوتے رہے اور پوری ٹیم 35 اوورز میں 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں، عثمان خان اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اورایک وکٹ محمد عامر کے حصے میں آئی۔ امام الحق کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پانچ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہو گئی ہے، پاکستان، زمبابوے کا دوسرا ون ڈے 16جولائی کو ہو گا۔