لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں یونائیٹڈ کنگ ڈم پارٹی (یو کے آئی پی) کی مقبولیت میں 25 فیصد اضافہ ہو گیا۔ ایک تازہ ترین سروے پول کے اتوار کو جاری نتائج کے مطابق پارلیمنٹ میں یو کے آئی پی کی پہلی نشست جیتنے کے بعد برطانیہ بھر میں اس پارٹی کی مقبولیت 25 فیصد بڑھ گئی ہے۔
دوسری طرف یو کے آئی پی کے لیڈر نیگل فراج نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال مئی میں برطانیہ کے عام انتخابات کیلئے کنزویٹو پارٹی سے شرکت اقتدار کیلئے کوئی معاہدہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں یو کے آئی پی پارلیمنٹ (ہائوس آف کامنز) میں 25 فیصد نشستوں کے حصول کا ہدف رکھتی ہے۔ اس وقت پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 253 لیبر پارٹی کے پاس ہیں۔
نیگل فراج نے کہا کہ وہ کنزویٹو سے پارلیمان کی 102 نشستیں چھیننے کی طاقت حاصل کر لیں گے اور پارلیمان میں طاقت کا توازن قائم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔