ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے مقبوضہ مسجد اقصیٰ کے اطراف اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری غیر قانونی کھدائیوں اور یہودی توسیعی پسندی کی سرگرمیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے اقدام ناقابل قبول ہیں۔
عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں مملکت کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اسرائیلی حکومت کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندیوں کی سخت مذمت کی گئی۔
اجلاس کے بعد جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کی مجموعی صورت حال کی سنگینی کی تمام تر ذمہ داری اسرائیلی حکومت پر عائد ہوتی ہے،اسرائیلی حکومت فلسطینی مسلمانوں کو قبلہ اول میں داخل ہونے۔
اور انہیں عبادت کے بنیادی حق سے محروم رکھنے کی ذمہ دار ہے، مسجد اقصیٰ کی بنیادوں میں جاری کھدائیاں اور غیر معمولی تعداد میں یہودیوں کو مقدس شہر میں آباد کرنے کا مقصد شہر کے تاریخی دینی تشخص کو تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔