اسلام آباد (جیوڈیسک) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے 968 ارب روپے کے قرضے لیے اور یوں ستمبر کے آخر تک معیشت پر قرضوں کا بوجھ 153 کھرب روپے سے بھی تجاز کرگیا اور یوں ہر پاکستان 85 ہزار 188 روپے کا مقروض ہے۔
اسلام آباد سے وزارت خزانہ نے قرضوں کی پالیسی اسٹیٹمنٹ 14-2013 جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام تک پاکستان کے کل قرضے 153 کھرب سے تجاوز کرگئے، اس میں اندرونی قرضے95 کھرب اور بیرونی قرضے 48 کھرب روپے سے زائد ہیں۔
رواں مالی سال جولائی سے ستمبر تک 968 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا۔ روپے کی قدر میں 6.4 فی صد کمی ہوئی جس سے معیشت کو 311 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ تاہم یہ بات خوش آیند تھی کہ قرضے معیشت کا 62 فی صد رہے جو گزشتہ سال 63 فی صد تھے۔