پہلا رمضان کرکٹ ٹی ٹوئینٹی کل سے کراچی میں شروع ہو گا

Ramadan Cricket

Ramadan Cricket

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت پہلا رمضان کرکٹ ٹی ٹوئینٹی کپ کل سے کراچی میں شروع ہو گا، تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے یوں تو کراچی میں رمضان میں ہمیشہ ہی کرکٹ ہوتی رہی ہے لیکن پہلی بار پاکستان کرکٹ بورڈ رمضان کرکٹ کپ کرا رہا ہے۔

جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی اسٹار کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے، پی سی بی کا دعوی ہے کہ شائقین کو بھرپور رمضان میں بھر پور کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران پی سی بی کے ڈائیریکٹر ذاکر خان نے بتایا کہ رمضان کپ میں دس ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اسٹیڈیم کے کسی بھی انکلوژر میں داخلہ مفت نہیں ہو گا سو اور 50 روپے کا ٹکٹ رکھا گیا ہے جس کی فروخت نیشنل اسٹیڈیم اور کو چنگ سینٹر میں کل سے شروع ہو گی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے پی سی بی کو سیکورٹی کی مکمل یقین دھانی کرائی ہے، پریس کانفرنس کے بعد پی سی بی رمضان کپ کے لوگو کی بھی رونمائی ہوئی، رمضان کپ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست ٹیلی کاسٹ کررہا ہے۔