’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ سے پہلے رومانوی فلموں کا مخالف تھا، شاہ رخ خان

Shah Rukh Khan

Shah Rukh Khan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی بہترین فلموں میں ہوتا ہے اور یہی فلم شاہ رخ خان کو شہرت کی بلندیوں پر لے جانے کا باعث بنی۔

لیکن کنگ خان کا کہنا ہے وہ اس فلم سے پہلے ’لو واسٹوری‘ فلمیں کرنے کے مخالف تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جب انہیں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ میں کام کرنے کی پیش کش ہوئی تو اس وقت میں رومانوی فلموں میں کام کرنے کا مخالف تھا۔

کیوں کہ میں سمجھتا تھا کہ میں یہ کام نہیں کر سکتا لیکن ہدایت کار یش راج چوپڑا نے مجھے کہا کہ جب تک تم پیار نہیں کرو گے تو کوئی تم سے پیار نہیں کرے گا جو سچ ثابت ہوا۔

شاہ رخ خان جب فرح خان کی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ دیکھ رہے ہیں اور ان دلکش لمحات کو یاد کر رہے ہیں جب ہم اس فلم کا گانا ’رک جا او دل ویوانے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

واضح رہے کہ شاہ رخان اور کاجول کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ 1995 میں سینما گھروں کی زینت بنی اور اس فلم نے اس قدر مقبولیت حاصل کی کہ تقریبا 2 دہائیاں گزر جانے کے باوجود لوگ آج بھی اس فلم کو یاد کرتے ہیں۔