پہلی روسی خلا باز خاتون انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ

Russian

Russian

الماتے (جیوڈیسک) کسی نے خوب ہی کہا ہے کہ حسن زن سے ہے کائنات میں رنگ اسی لیے زمین کے مدار سے نکل کر عورت نے خلا میں بھی اپنا رنگ جما دیا ہے ویسے تو کئی خواتین خلا کا سفر کرچکی ہیں لیکن روس کی خاتون نے پہلی بار انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر پہنچنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یلینا سروا 17 سال بعد خلا میں بھیجی جانی والی پہلی روسی اور مجموعی طور پر چوتھی خاتون ہے تاہم وہ پہلی روسی خاتون ہے جو بین االاقوامی خلائی اسٹیشن پر پہنچے گی۔ یلینا اپنے دیگر 6 ساتھی خلابازوں کے ہمراہ روس اور امریکا کے مشترکہ خلائی مشن پر قازقستان سے سویز خلائی جہاز کے ذریعے روانہ ہوئیں، وہ اپنی روانگی کے6 گھنٹے بعد انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگئیں یہاں وہ دیگر خلابازوں کےساتھ 6 ماہ تک رہیں گی، 38 سالہ خاتون خلا باز کو اس سفر کے لیے کئی مراحل سے گزرنا پڑا، انہوں نے 7 سال تک ٹریننگ حاصل کی اور اس کے لیے انہیں اپنے معمولات زندگی کو مکمل طور پر تبدیل کردیا۔ دن رات بھرپور مشق کی اور ثابت کردیا کہ ان کے اندر وہ تمام صلاحیتیں جو ایک خلا باز کو درکار ہوتی ہیں۔

روانگی سے قبل ایک پریس کانفرنس میں اس وقت بڑی دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب صحافی نے سوال کیا کہ خلا میں آپ اپنے بالوں کا کیسے خیال رکھیں گی جس پر یلینا نے جواب دیا کیا آپ لوگ میرے دیگر خلا باز ساتھیوں کے بالوں میں بھی اتنی ہی دلچسپی رکھتے ہیں۔ یلینا کا کہنا تھا کہ وہ پہلی روسی خاتون ہے جو انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن پر روانہ ہو رہی ہیں اس لیے ان کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے اوران ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کریں گی۔

واضح رہے کہ ویلینٹینا تریشکوف پہلی روسی خاتون تھی جس نے 1963 میں خلا میں قدم رکھا تھا اوریلینا سروا امریکی خاتون خلا باز کیرن نائنبرگ کے بعد پہلی خاتون ہیں جو خلا میں 6 ماہ کا عرصہ گزاریں گی،امریکی خلابازخاتون نے 2013 میں خلا میں یہ عرصہ گزارا تھا۔