ہرارے (جیوڈیسک) ہرارے پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو جیت کے لیے 162 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے مفید ثابت ہوا۔ گرین شرٹس کو پہلا نقصان چودہ رنز پر ہوا جب اوپنر ناصر جمشید دو رنز بنا کر چلتے بنے۔
ان کے پیچھے پروفیسر بھی اپنے فارمولے میں ناکام ہوئے۔ کپتان محمد حفیظ تین رنز بنا کر پویلین لوٹے، عمر امین چودہ رنز کا اضافہ کر سکے جس کے بعد احمد شہزاد اور ڈیبیو کرنیوالے صہیب مقصود نے ٹیم کو سہارا دیا۔
صہیب مقصود چھبیس رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ احمد شہزاد نے مختصر فارمیٹ کیریر میں دوسری نصف سنچری مکمل کی وہ ایک چوکے اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ زمبابوے کی جانب سے چتارا نے دو جبکہ (Utseya) اور چیگمبورا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔