اسلام آباد (جیوڈیسک) مالی سال کی پہلی ٹی بلز نیلامی کا نتیجہ ، شرح سود پچاس بیسز پوئنٹس کم ہونے کا اشارہ ہے۔ مالیاتی شعبے کے ماہرین نے یہ اندازے پندرہ روزہ ٹی بلز نیلامی میں تین ، چھ اور بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ بالترتیب ، چونتیس ، تیئس اور بتیس بیسز پوائنٹس کمی کے بعد لگائے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق حکومت نے نیلامی میں دو سو تیرہ ارب روپے مالیت کے بلز فروخت کر دیئے ہیں ۔ سرمایہ کاروں نے بلز کی خریداری کے لئے چھ سو تین ارب کی پیشکش فراہم کی تھیں۔
مرکزی بینک کے مطابق کٹ آف ایلڈ کم ہونے کے بعد تین ماہ کی کٹ آف ایلڈ نو اعشاریہ ایک تین ، چھ ماہ نو اعشاریہ دو پانچ جبکہ بارہ ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ نو اعشاریہ ایک چار فیصد ہوگئی ہے۔