پہلا سالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوا

ویانا (اکرم باجوە) بروز ہفتہ پہلا سالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقد ہوا جس طرح کرکٹ میں ٹی ٹونٹی ہوتا ہے بلکل اسی طرح فٹ بال کا ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کھیلا گیا جو کے کھیل کا دورانیہ صرف بیس منٹ تھا . تمام میچ جوش و جذبے اور جان توڑ مقابلے سے کھیلے گیےاس ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں صرف بیس منٹ میں ایک دوسرے سے برتری حاصل کرنا تھی .اس فٹبال ٹورنامنٹ میں آٹھ 8 ٹیموں نے حصہ لیا ان میں جووہ رائیڈوان، پلے بواۓ بمبی، ٹن ای ار ایکسپریس، ایف سی پنجاب،ارتہنو دوکات سربیہ، تین پاکستانی فٹبال ٹیمیں تھی.جن میں پاک شاہین فٹبال ٹیم، پاک یوتھ فٹبال ٹیم اورایف سی آزاد کشمیر شامل تھیں گراؤنڈ میں کافی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی موجود تھی جنہوں نے آپنی آپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھایا اور آپنے اپنے ملکوں کے پرچم لہراتے رہے .مقامی اور دوسرے شہروں سے شائقین نے بھی شرکت کی . گراؤنڈ میں موجود تمام شائقین نے ٹیموں کے حق میں نعرے لگائے، پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا PCFA کے تمام عہدیداران ،ممبران نے بھی بھرپور شرکت کی ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے تمام میچ جوش و جذبے اور جان توڑ مقابلے سے کھیلے گے۔ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوے اور شام پانچ بجے تک جاری رہے.فائنل میچ پاک شاہین فٹبال کلب اور ایف سی آزاد کشمیر کلب کے درمیان کھیلا گیا . سنسنی خیز مقا بلے کے بعد ایف سی آزاد کشمیر کلب نے فائنل میچ میں 1-5سے برتری حاصل کی اس طرح ایف سی آزاد کشمیر کلب نے پہلا سالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی آپنے نام کی.تقسیم انعامات کی تقریب کا بہت شاندار انتظام کیا گیا تھا سب سے پہلے (رتہنو دوکات سربیہ) فٹبال ٹیم جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی ان کوحاجی ملک امین اعوان نے ٹرافی دی اس کے بعد دوسری پوزیشن پاک شاہین فٹبال کلب نے حاصل کی ان کو ٹرافی دینے کے لیےپریذیڈنٹ لئیگا کو بلوایا گیا جنہوں نے انھیں ٹرافی دی اس ٹورنامنٹ میں ایک خصوصی شیلڈ بھی رکھی گی تھی جو کے ڈاکٹر چودہری محمد اصغر کو ان کی پاکستانی ٹیموں کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کے لیے دی گی یہ شیلڈ شہباز خان نے انھیں دی. جو کہ یہ ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ کی آرگنائزر کی جانب سے انہوں نے جو عزت بخشی اس پر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کیا. پہلاسالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ کی ٹرافی ایف سی آزاد کشمیر کلب کو پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا PCFA کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور نے دی .اس موقع پر خواجہ منظور نے کہا آزاد کشمیر کلب کے کھلاڑیوں نے نہ صرف آسٹریا میں بلکہ پورے پاکستان اور کشمیر کا نام دنیا میں روشن کیا ہے ہمیں چاہئیے کہ ان کھلاڑیوں کے صلاحیتوں کو حکومتی اور این جی اوز کی تعاون کے ذریعے آسٹریا میں اجاگر کیا جائے اور ان کی صلاحیتوں کو پورے یورپ میں متعارف کروائیں ۔انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں اور نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف کھیلوں پر زور نہ دیں بلکہ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ آسٹریا میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں.آخر میں آرگنائزر چودہری ہارون ،علی طارق،شہباز خان اور عاطف رضا نے تمام لوگوں کا پہلا سالانہ ایف سی کشمیر فٹبال ٹورنامنٹ کو کامیاب کروانے کے لیےاہم کردار ادا کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria

Football tournament in Austria