پہلی بارایک دم دارستارہ مریخ کےانتہائی قریب سے گزرے گا

Star

StarStar

لندن (جیوڈیسک) 10 لاکھ برسوں میں پہلی بار مریخ کے نزدیک سے ایک دم دار ستارہ گزرنے والا ہے۔ 1.6 کلو میٹر قطر کے کومٹ کو ’’سائیڈنگ اسپرنگ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جوٹیلکم پاؤڈر سے زیادہ ٹھوس نہیں۔

کومٹ مریخ کے انتہائی قریب، 88 ہزار میل کے فاصلے سے گزرے گا۔کومٹ کی تصاویر امریکی خلائی ادارے ناسا کے خلائی جہاز کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔ناسا کے مطابق یہ کومٹ اتور کوامریکی وقت کے مطابق دو پہر 2 بج کر 27 منٹ پر مریخ کے قریب ترین ہوگا۔

مریخ کی سطح پر موجود ناسا کی ’’کیوریوسٹی‘‘ اور ’’آپرچونیٹی‘‘روبوٹک گاڑیاں اپنے کیمروں سے اس کومٹ کی تصاویر لیں گی جو آئندہ چند دنوں اور ہفتوں تک موصول ہوتی رہیں گی۔