کراچی (جیوڈیسک) حکومت نے مالی سال کی آخری نیلامی میں ہدف سے بھی دگنے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈ فروخت کر دئیے۔ دس سالہ بانڈ کی شرح منافع میں نو بیسز پوائنٹس اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بنک کے مطابق نیلامی میں حکومت نے دو سو ، دس ارب روپے مالیت کے بانڈ فروخت کئے۔
تین سال کی مدت کے ایک سو 80 ارب پانچ سال کی مدت کے پندرہ ارب، پچاسی کروڑ دس سال کی مدت کے چھ ارب جبکہ بیس سال کی مدت کے آٹھ ارب روپے مالیت کے بانڈ فروخت کئے۔ حکومت نے نیلامی کے لئے سو ارب روپے کا ہدف مقرر کر رکھا تھا۔