گزشتہ مالی سال پٹرول کی خریداری بڑھ گئی

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے دوران پٹرول کی فروخت بائیس فیصد اضافے سے سینتالیس لاکھ ٹن رہی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فروخت بھی سات فیصد اضافے سے چوہتر لاکھ ٹن رہی۔ فرنس آئل کی خریداری چار فیصد کمی سے اکانوے لاکھ ٹن رہی۔