مچھلی کی برآمدات میں اضافہ

Fish

Fish

رواں مالی سال کے پہلے گیارہ مہینوں(جولائی تا مئی)کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات گذشتہ مالی سال کی نسبت سے 4.46 فیصد تک بڑھ گئیں، ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ کے دوران برآمدات کا حجم 270.301 ملین ڈالر تک بڑھ گیا۔

جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 258.766 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں ،رپورٹ کے مطابق بلحاظ وزن مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 17.82 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، رواں مالی سال کے دوران 124141 میٹرک ٹن برآمدات کی گئیں جو گذشتہ مالی سال میں 105366 میٹرک ٹن تھیں۔