تھر پارکر (جیوڈیسک) تھر پارکر میں مٹھی کے سول اسپتال میں بچوں کی اموات کا سلسلہ مکمل طور پر نہ رک سکا ، رات گئے ایک اور بچہ دم توڑ گیا ، ساڑھے تین مہینوں میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 193 ہو گئی۔ سول اسپتال مٹھی میں اگرچہ علاج کے لئے آنے والے مریضوں کی تعداد میں ضرور کم ہوئی ہے تاہم بچوں کی اموات کا سلسلہ بھی وقفے وقفے سے جاری ہے، رات گئے اسپتال میں ایک اور بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔
جس کے بعد تھر میں ساڑھے تین ماہ کے دوران ہلا ک ہونے والوں کی تعداد 193 تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب مختلف سماجی و فلاحی اداروں کی جانب سے متاثرین میں امدادی اشیا اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے، مگر علاقہ میں پڑنے والی شدید گرمی ان امدادی کاروائیوں کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
حکام کابھی دعوی ہے کہ امدادی گندم کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور پہلا مرحلہ ختم ہونے کو ہے۔ متاثرین کی جانب سے امدادی گندم کی فراہمی میں سنگین بے قاعدگیوں کی عام شکایات ہیں۔