مٹھی میں مزید 4 بچوں کو موت نے آغوش میں لے لیا

Thar

Thar

تھر (جیوڈیسک) مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ننھے پھولوں کے جانے پر بھی کسی وزیر کو رحم نہ آیا اور غذائی قلت ختم کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

تھر باسیوں کے بے بسی اور لاچاری بھی سائیں سرکار کو خواب غفلت سے نہیں جگا سکی۔ سائیں سرکار کے آگے ماؤں کی فریاد بھی رائیگاں نظر آتی ہے۔ روزانہ کئی ماؤں کی گود اجڑنے پر بھی اقدامات نہ کئے جانا حکومت کے نااہلی کا ثبوت ہے۔

سندھ حکومت نے صحرائے تھر کے مختلف علاقوں میں معصوم بچوں کو حالات کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ مائیں غذائی قلت اور بیماری کا شکار بچوں کو بچانے کیلئے بے رحم موت کے سامنے بے بس نظر آتی ہیں۔ تمام تر دعوؤں کے باوجود غذائی بحران پر قابو نہ پایا جا سکا۔