کراچی (جیوڈیسک) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے فطرے، فدیے اور کفارۂ صوم کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ فطرے اور فدیے کی شرح 100 روپے فی کس ہے۔
فطرہ گندم کی قیمت کے لحاظ سے 100 روپے ، جو کے حساب سے 240 روپے، کھجور کے حساب سے 1600 روپے، کشمش کے حساب سے 1600 سے، تیس روزوں کا فدیہ گندم میں 3 ہزار روپے، جو کے حساب سے 7200 روپے، کھجور کے حساب سے 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 48 ہزار روپے، 30 روزوں کا کفارہ گندم کے حساب سے 6 ہزار روپے، جو کے حساب سے 14 ہزار روپے، کھجور کے حساب سے 96 ہزار روپے اور کشمش کے حساب سے 96 ہزار روپے ہے۔
قسم کا کفارہ گندم کے حساب سے ہزار روپے جبکہ کھجور اور کشمش کے حساب سے 16 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مفتی منیب الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ جنہیں اللہ نے رزق کے حوالے سے کشادگی عطا فرمائی ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کریں۔