پاکستان (جیوڈیسک) پاکستان اسٹیل جیسے قومی ادارے کی بجلی چند کروڑ روپے کی نادہندگی کے باعث منقطع ہوئے آج پانچواں دن ہے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث اسٹیل مل کو اٹھائیس کروڑ روپے کا نقصان ہو چکا ہے
چئیرمین سعادت حسین چیمہ نیاے آر وائی نیوز کو بتایا کہا ہے کہ بجلی منقطح ہونے سے پاکستان اسٹیل میں مصنوعات کی تیاری بند پڑی ہے اور چار روز میں اسٹیل مل کو اٹھائیس کروڑ روپے کا پیداواری نقصان ہوچکا ہے۔ سعادت چیمہ کے مطابق پاکستان اسٹیل نے پلانٹ چلانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اٹھائس سے تیس میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے تاکہ یومیہ سات کروڑ روپے کے نقصان سے بچا جاسکے۔
ان کا کہنا تھا کے ای ایس سی کو واجبات کی ادائیگی کے لیے مراسلہ تحریر کر دیا ہے لیکن اس کی جانب سے مثبت رویہ کا سامنے نہیں آرہا ہے۔ رواں سال اپریل میں پاکستان اسٹیل کا مجموعی خسارہ تیرانوئے ارب روپے ہوگیا ہے۔ ادارہ گزشتہ دوماہ سے ملازمین کوتنخواہ تک نہیں دے پایا ہے۔