کراچی (جیوڈیسک) کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کے لئے مرکزی بینک کا بڑا فیصلہ، اب 500 ڈالر خریدنے والوں کو بھی شناخت کرانا لازمی ہو گی۔
سٹیٹ بینک نے غیر ملکی کرنسی کی بین الصوبائی غیر قانونی نقل و حمل کے لئے قانون کو مزید سخت کر دیا ہے جس کے بعد اب 500 ڈالر کے خریدار کو بھی شناختی کارڈ اور دیگر معلومات فراہم کرنا ضروری ہو گی۔
اس سے قبل یہ حد 2 ہزار ڈالر اور اس سے زائد پر تھی، بغیر شناخت 500 ڈالر سے زائد کی خرید و فروخت قانونی جرم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانون پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے لئے ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرانے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔