لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت پانچ عدالتی افسروں کی تعیناتی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل پالیسی کے تحت جو سرکاری یا جوڈیشل آفیسر جس ضلع کا رہائشی ہو اسے وہاں تعینات نہیں کیا جا سکتا لیکن رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت چھ عدالتی افسران لاہور کے رہائشی ہیں اور لاہور میں ہی انہیں تعینات کیا گیا ہے جو جوڈیشل پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔
فاضل جج نے قرار دیا کہ یہ ہائیکورٹ کا انتظامی اختیار ہے جس کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دی۔