کراچی (جیوڈیسک) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے پانچ ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2017ء کے دوران کاروں کی فروخت کا حجم 87 ہزار 273 یونٹس تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 71 ہزار 877 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔
پاما کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران بسوں کی فروخت میں 69.56 فیصد کی کمی واقع ہونے سے فروخت کا حجم گزشتہ سال کی فروخت 468 یونٹس کے مقابلہ میں 276 یونٹس تک کم ہو گیا ہے۔