ابوظہبی (جیوڈیسک) بنگلہ دیش کے بعد افغانستان سے شکست کھانے کے بعد پانچ مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سری لنکا ایشیا کپ سے باہر ہو گئی۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو محمد شہزاد اور احسان اللہ نے اننگز کا آغاز کیا۔
افغانستان کی پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 249 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، رحمت شاہ 72 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔
جواب میں سری لنکن ٹیم کا آغاز مایوس کن تھا۔ سری لنکا نے پہلے ہی اوور میں اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔
دوسری وکٹ کے لیے تھرنگا اور ڈی سلوا کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم سری لنکا کی وقتاً فوقتاً وکٹیں گرتی رہیں۔