اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں 5 سال سے کم عرصہ گزارنے والے ریٹائرڈ ججز مکمل مراعات اور پنشن کے حقدارنہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کے بعد جسٹس ریٹائرڈ نواز عباسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیفیصلیکو کالعدم قرار دیتے ہوئے مختصر فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ 5 سال سے کم عرصہ گزارنے والے ریٹائرڈ ججز مکمل مراعات اور پنشن کے حقدارنہیں ہوں گے۔ فیصلے سے ہائیکورٹ کے 40 سے زائد ججز متاثر ہوں گے۔