پانچ سالہ بچی سنبل کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی زیادتی کے خلاف تحریک انصاف لیبر ونگ اور وویمن ونگ نے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی
Posted on September 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
گجرات: پانچ سالہ بچی سنبل کے ساتھ مبینہ طور پر ہونے والی زیادتی کے خلاف تحریک انصاف لیبر ونگ اور وویمن ونگ نے مشترکہ طور پر احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج بھرپور احتجاج کیا، اور حکومت کی ناکامی کے خلاف نعرے بازی کی اور 5 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے درندہ صفت انسان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
ریلی کی قیادت مہر امتیاز احمد ، آصف حسین سلیمی، محمد اشرف شریف، محمد لطیف جاوید نے کی ، ریلی میں نجمہ بلقیس نائب صدر لیبر ونگ پنجاب، طیبہ فاروق قریشی نائب صدر سینٹرل پنجاب اور راحیلہ کوثر ضلعی سیکرٹری وویمن، عذرہ یعقوب ضلعی سیکرٹری لیبر ونگ نے خطاب کیا اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
احتجاجی میں سنبل فاروق قریشی، فاحرہ سلطانہ، مریم امتیاز ، ربیعہ تنویر، بشریٰ چوہدری، رمضان کالس ، محمد افضال چیچی، شرافت حسین ایڈووکیٹ، ندیم احمد گجر، معظم علی، محمد حسین، عرفان یوسف، خاور شہزاد اور دیگر شامل تھے۔