پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے سفاک درندوں کو کڑی سے کڑی سزادی جائے: صائمہ شبیر

لاہور : الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے پانچ سالہ معصوم بچی سے سفاک درندوں کی انسانیت سوز حرکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا دے کر نشان عبرت بنادینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی تعلیمات سے دوری معاشرے میں بگاڑ پیدا کر رہی ہے۔

جبکہ ہمسائیہ ملک کے ٹی وی چینلز نہ صرف ہمارے معاشرے میں بے حیائی اور بے راہ روی کی فروغ دے رہے ہیں بلکہ نوجوان نسل کو جرائم کی جانب راغب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرہ کی اصلاح کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت خواتین نے جو قوم کی بچیوں اور خواتین کو اسلامی خطوط پر تربیت اور انہیں روزگار فراہم کرنے کے لیے مختلف پروگرام شروع کر رکھے ہیں۔

انہیں مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ بچی سے زیادتی کے ملزموں کو قرارواقعی سزا دلواکر نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی غیر انسانی حرکت کرنے کی جرأت نہ ہو۔