آئی ایم ایف تخمنیے کے مطابق آئندہ پانچ سال میں پاکستانی معیشت کا حجم دو سو نوئے ارب ڈالر ہوجائے گا لیکن سرمایہ کاری اور بچت میں خاطر خواہ بہتری نہیں آسکے گی
آئی ایم ایف کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستانی معیشت کا حجم دو سو چھیالیس ارب ڈالر ہوسکتا ہے۔ جو مالی سال دو ہزار آٹھارہ کے اختتام تک دو سو نوئے ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ چند سال کے دوران مہنگائی میں اضافہ متوقع ہے۔ دو ہزار چودہ میں یہ شرح نو اعشاریہ پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے۔
مہنگائی میں اضافے کی رفتار مالی سال دو ہزار اٹھارہ تک ساڑھے گیارہ فی صد ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ایف کا تخمینہ ہے کہ آئندہ چند سال کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری معیشت کے تیرہ فیصد تک ہی رہے گی۔ بچتوں کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ممکن نہیں ہوگا۔