پانچ سال حکمرانی کرنیوالوں کومنشور پیش کرنے کا حق نہیں، منورحسن

Munawar Hussain

Munawar Hussain

پشاور(جیوڈیسک)جماعت اسلامی کے امیرسیدمنورحسن نے کہاہے کہ پانچ سال تک حکمرانی کرنے والی جماعتوں کوعوام کے سامنے منشورپیش کرنے کاحق نہیں ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ نہ کل ہماری تھی اور نہ آج ہے۔

پشاورمیں جلسہ انقلاب سے خطاب میں سیدمنورحسن نے کہاکہ ملک میں مہنگائی،بے روزگاری اوربدامنی نے عام آدمی کاجینادوبھرکردیاہے۔منورحسن کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کواپنی جنگ کہہ کرقوم کو مغالطے میں ڈالاجارہاہے۔ان کاکہناتھاکہ یہ جنگ نہ کل ہماری تھی نہ آج ہے۔