لاہور (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ کے مرکزی مجرم اور سزا یافتہ سلمان بٹ نے چیرمین پی سی بی شہریار خان سے ہونیوالی ملاقات میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 2010 لارڈز ٹیسٹ میں فاسٹ بولر محمد عامر اور محمد آصف کی طرف سے پھینکی جانیوالی نو بالز کا انہیں علم تھا۔
اس پر وہ شرمندہ ہیں اب پی سی بی حکام سلمان بٹ کا یہ اعترافی بیان جلد آئی سی سی کے انٹی کرپشن اینڈ سکیورٹی یونٹ کو بھجوائیں گے جس کے بعد کرکٹ کی عالمی تنظیم سلمان بٹ کے مستقبل بارے فیصلہ کرے گا۔
سلمان بٹ سے پہلے نوجوان بولر محمد عامر کو اعترافی بیان پر پی سی بی نے آئی سی سی کو سزا میں رعائت کی درخواست کی تھی جس کی منظوری مل چکی اور محمد عامر اب رواں سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ شروع کر دیں گے۔