لاہور (جیوڈیسک) شعیب اختر نے فکسنگ کے شعلے کو پھر ہوا دے دی۔
سابق فاسٹ باؤلر کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ 1996ء میں فکسنگ کا دھندہ عروج پر تھا۔ ہمیشہ اپنے ہم عصر کرکٹروں کو دیانتداری سے کھیلنے کا درس دیتا رہا۔ 2010ء میں محمد عامر کو بھی خبردار کیا تھا کہ وہ بکیز سے دور رہے لیکن وہ فکسنگ کی دلدل میں پھنس کر ہی رہا۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ جاوید میانداد اور آفریدی کی لڑائی میں ازخود مداخلت کی اور آفریدی کو میانداد کے خلاف قانونی کارروائی سے باز رہنے کا مشورہ دیا تا کہ پاکستان بدنامی سے بچ سکے۔