لاہور (جیوڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے ناصر جمشید کے ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید پی سی بی سے بھاگ رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فکسنگ کے معاملے پر کوئی بھی چیز عوام سے نہیں چھپائیں گے، ٹربیونل میں جو کارروائی ہو گی، میڈیا میں لائی جائے گی۔
شہریار خان نے یونس خان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا امکان بھی مسترد کر دیا۔ شہریار خان نے کہا کہ مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد ٹیم کے کپتان بنائے جا سکتے ہیں۔