مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے برساتی نالوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے
Posted on April 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کو ہدایت کی کہ ہے کہ صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا تے ہوئے امراض کے خاتمے مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے برساتی نالوں کو مکمل صاف ستھرا رکھنے کے ساتھ نالوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے تواتر کے ساتھ انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر طلعت محمود کے ہمراہ انسداد ڈینگی مہم کے چوتھے روز شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر4کے علاقہ محمد پور ،بسم اللہ ٹائون ،انڈسٹریل ایریا اور ملحقہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں جراثیم کش ادویات کے اسپر ے اور آگاہی مہم کے جائزے کے لئے شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر برساتی نالوں کے حوالے سے عوامی شکایات پر متعلقہ افسران کو ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے ہدایت کی کہ برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھا جائے۔
اس حوالے سے موثر انتظامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے برساتی نالوں میں ڈالے گئے سیوریج لائنوں کو ہٹایا جائے تاکہ برساتی نالوں کی افادیت کو قائم و دائم رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا ئی جاسکے ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم اور میونسپل کمشنر طلعت محمود نے شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم کے جائزے کے موقع پر عوام سے ملاقات کی اور عوام میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت عوامی شعور کی آگاہی اور ڈینگی سے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنا نے کے لئے احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلیٹ بھی تقسیم کئے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com