اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے 9 فیصد شیئرز پرائیویٹ جبکہ 91 فیصد شیئرز حکومت کے پاس ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی اور ملازمین کی ہڑتال ختم ہونے تک مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ نئی ایئر لائن کی تشکیل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملازمین کی ہڑتال سے پی آئی اے کو بہت نقصان ہو چکا ہے، کوشش ہے کہ پیر تک تمام معاملات حل کر لئے جائیں۔