44 پرواز وں کا شیڈول، 6 منسوخ، متعدد تاخیر کا شکار

Aircraft

Aircraft

لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے ملتان جانے والی پرواز 655، رحیم یارخان جانیوالی 583،اسلام آباد جانے والی 656، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز 655، رحیم یار خان سے آنے والی 583اور ملتان سے آنے والی پرواز 656 کو موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

جدہ جانے والی پرواز 52 تین گھنٹہ چالیس منٹ، دبئی جانے والی پی کے 410 دو گھنٹہ پندرہ منٹ، مسقط جانے والی 768 دو گھنٹہ، کراچی جانے والی 149 اور 307 دو گھنٹے، ا سلام آباد جانے والی پرواز 650 ایک گھنٹہ چالیس منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔ جدہ سے آنے والی پروازایک گھنٹہ دس منٹ، بنکاک سے آنے والی 345 ایک گھنٹہ تیس منٹ، کراچی سے آنے والی پروازیں 306،144 ایک گھنٹہ تیس منٹ، اسلام آباد سے لاہور آنے والی پرواز 853 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی۔