نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کی پروازوں میں خودکش حملے کی دھمکی کے بعد ملک کے چار بڑے ایئر پورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
دھمکی آمیز ای میل کولکتہ ایئر پورٹ اتھارٹی کو موصول ہوئی جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ خودکش بمبار ایئر انڈیا کی پرواز کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے جس کے بعد ممبئی اور کولکتہ سمیت چار بڑے ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ ایئرپورٹس پر تمام مسافروں کی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ اینٹی ہائی جیکنگ یونٹس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔