اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے این ڈی ایم اے کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بہتر امدادی کارروائیاں کی جا سکیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ شدید بارشوں کے بعد چترال اور دیگر شہروں میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو خیبرپختونخوا حکومت سے فوری رابطہ کرکے امدادی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان وزیر اعظم کے مطابق جہاں جدید مشینری کی ضرورت پڑی فوری فراہم کی جائے گی۔