اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ سیلاب سے 193 افرادجاں بحق جبکہ 1116 زخمی ہوچکے ہیں، تربیلا ڈیم میں پانی انتہائی سطح پرہے جبکہ منگلا ڈیم میں مزید 8 فٹ پانی کی گنجائش موجود ہے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق حالیہ سیلاب کے متاثرین کی تعداد 13 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔
سیلاب سے 12 لاکھ 28 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کی اراضی متاثر ہوئی۔ سیلاب سے پنجاب میں 71 ، خیبر پختون خوا میں 24 ، سندھ میں 40 ، بلوچستان میں 18 ، فاٹا میں 15 اور آزاد جموں کشمیر میں 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ سیلاب نے 35 ہزار 336 مکانات کو جزوی نقصان پہنچایا جبکہ 17 ہزار 108 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے۔