کراچی (جیوڈیسک) سینئر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر جلد سندھ کے تمام حساس بندوں کا دورہ کروں گا۔
سینئر وزیر اطلاعات و آبپاشی نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، آب پاشی عملہ ڈیوٹیوں پر موجود رہے، کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رہے۔
افسران کو ہدایات دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ مشینری پتھر و ساز و سامان فوری طور پر بندوں پر پہنچایا جائے، آب پاشی عملے کو دن رات بندوں کی نگرانی کا حکم دیا گیا، جبکہ کنالز کے گیجز کی روزانہ کمپیوٹرائزڈ رپورٹ پیش کی جائے گی۔
نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ سندھ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا، کنالز پر گیج کا خیال رکھا جائے تاکہ چاول کی فصلیں متاثر نہ ہو۔