سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 111 ہو گئی : این ڈی ایم اے

Flood

Flood

اسلام آباد (جیوڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک میں حالیہ سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد ایک سو گیارہ ہو گئی۔ صوبہ پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ این ڈی ایم کے کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر چار لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

تین لاکھ اکیس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ملک بھر میں ایک ہزار ستانوے دیہات زیر آب ہیں جبکہ پانچ ہزار چار سو ستائیس گھر تباہ ہوئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں قائم اڑتالیس ریلیف کیمپوں میں سات ہزار تین سو افراد رہائش پذیر ہیں۔