سیلاب کی آفت نے اتنی تباہی برپا کی ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا: صباء صادق

فیصل آباد : مشیر وزیراعلی پنجاب و چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب صباء صادق نے کہا ہے کہ سیلاب کی آفت نے اتنی تباہی برپا کی ہے کہ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا مصیبت کی اس گھڑی میں تمام متاثرہ بہن بھائیوں کی بھرپور مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں انہوں نے یہ بات جھنگ اور اس کے مضافات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کے ریلیف کیمپس کے دورہ کے دوران کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اس مشکل ترین وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی بحالی کے لئے کوئی کسرنہیں چھوڑی جائے گی متاثرین کو دوبارہ ان کے پائوں پر کھڑا کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

صباء صادق نے کہا کہ امتحان کی اس گھڑی میں صبرو استقامت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے اور معاشرے کے تمام طبقات کو متاثرین کی بھرپور معاونت کرنی چاہیے۔ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوںپرانا بائی پاس بھکر روڈ،سرگودھا روڈ،ہیڈ تریموں اور اٹھارہ ہزاری کے دورہ کے دوران متاثرین سے ملیں،ریلیف کیمپس کا دورہ کیااور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔انھوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباداعجازاسلم ڈوگرکی سربراہی میںچائلڈ پروٹیکشن افسران الفت عباس و علی عابد نقوی پر مشتمل ٹیم کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تحت جھنگ اور چنیوٹ میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے ہیںجہاں سیلاب سے متاثرہ بچوں کی بحالی و تحفظ کے ساتھ ساتھ گمشدہ بچوں کے لواحقین کی تلاش کو بھی ممکن بنایا جا سکے گااور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے بھی اقدامات اتھائے جائیں گے۔

چیئر پرسن صباء صادق کے دورہ کے دوران فاطمہ شیخ ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیلڈ رائو خلیل احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز فیاض احمد بٹ، ڈسٹرکٹ آفیسرفیصل آباداعجازاسلم ڈوگر،میڈیا آفیسر علی عابد نقوی، چائلڈ پروٹیکشن افسران محمد امین و الفت عباس بھی ہمراہ تھے۔

Child Protection Bureau Fsd for Jhang

Child Protection Bureau Fsd for Jhang